0
Monday 22 Aug 2011 23:42

ریلوے کا خسارہ 53 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، چئرمین قائمہ کمیٹی

ریلوے کا خسارہ 53 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے، چئرمین قائمہ کمیٹی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی فوری مدد نہ کی گئی تو موجودہ مالی سال کا خسارا ترپن ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ کمیٹی نے ایک سو پچاس انجنوں کی خریداری روک کر ماہرین پر مبنی چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تکنیکی ماہرین پر مبنی کمیٹی انجنوں کے معیار اور خریداری کے معاملات کا جائزہ لے گی جس کے بعد خریداری عمل میں آئے گی۔ کمیٹی نے ریلوے کے عارضی ملازمین کی تنخواؤں کو سات ہزار پر مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ریلوے حکام کو پندرہ روز میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 93772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش