0
Thursday 25 Aug 2011 15:03

کوہستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 33 افراد جاں بحق، سینکڑوں بے گھر،ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

کوہستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 33 افراد جاں بحق، سینکڑوں بے گھر،ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا
مانسہرہ:اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے سیلابی ریلے میں بہہ کر 16 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوہستان کی تحصیل کندیا کی یونین کونسل گبریال کے ندی نالوں میں بارش کے باعث شدید طغیانی آنے سے کئی مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ 25 سے زائد لاپتہ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ افراد میں سے 16 کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جس مقام پر لاشیں موجود ہیں وہاں پہنچنے کے لئے زمینی راستہ موجود نہیں ہے۔ صورتحال کے باعث انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے لئے حکومت سے ہیلے کاپٹر سروس طلب کی ہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ یاد رہے گذشتہ سال بھی سیلاب سے اس علاقے میں شدید تباہی ہوئی تھی۔
ادھر دیگر ذرائع کے مطابق سیلابی ریلا 80 سے زائد مکان بہا لے گیا جس کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، درجنوں افراد پانی میں بہہ گئے، 33 افراد کے جاں بحق ہو گئے اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آبی ریلے نے علاقے میں شدید تباہی مچائی، جس کے باعث سیکڑوں مکان ڈوب گئے اور کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آ گئی۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے گبریال جانے والے تمام راستے بہ چکے ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کے افراد محصور ہیں۔ کوہستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا ہے اور متاثرین کو اشیائے خورو نوش کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 94434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش