0
Thursday 25 Aug 2011 13:41

خیبر پی کے، غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے 15 اضلاع اور تمام قبائلی علاقہ جات ممنوعہ قرار

خیبر پی کے، غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے 15 اضلاع اور تمام قبائلی علاقہ جات ممنوعہ قرار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے تمام قبائلی علاقہ جات اور خیبر PK کے پندرہ کنٹونمنٹ بورڈز کو ممنوعہ علاقہ قرار دیدیا ہے۔ ان علاقوں میں جانے کیلئے غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے این او سی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، ہوم سیکرٹریز، آئی جی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو ممنوعہ مقامات کی تفصیلات ارسال کر دی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پی کے کے 25 میں سے پندرہ اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈز ہیں۔ ممنوعہ علاقوں میں غیر ملکی سفارتکاروں کو آمد و رفت کے لئے پانچ روز قبل وزارت خارجہ، محکمہ داخلہ اور صوبائی حکومت کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔ صوبائی حکومت اور فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق تمام قبائلی علاقہ جات غیر ملکی شہریوں کے لئے ممنوعہ قرار دئیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 94404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش