0
Thursday 12 Aug 2021 21:16

ہم بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو بھولے نہیں ہیں، گورنر سندھ

ہم بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو بھولے نہیں ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم بانیانِ پاکستان کی اولادوں کو بھولے نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں قائدِ ملت لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی عیادت کے لئے ان کے گھر آمد کے موقع پر کیا۔ انہوں نے ملک کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کے بیٹے علی اکبر خان کی عیادت کی اور کہا کہ پاکستان کے بانیوں کی اولادوں کو ہم نہیں بھولے ہیں۔

کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو یہ کراچی بنانے میں بھی ایڈمنسٹریٹر اور ان کی ٹیم کا ہاتھ ہے۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ ملا ہے لیکن سندھ کی حکومت نہیں چاہتی کہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک مضبوط ترین حکومت ہے، ہماری گزارش ہے کہ سندھ حکومت وزیراعظم کا ساتھ دے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم سب کے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 948226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش