0
Saturday 25 Sep 2021 00:24

افغان وزیر دفاع کا طالبان کیجانب سے انتقامی کارروائیوں کا اعتراف

افغان وزیر دفاع کا طالبان کیجانب سے انتقامی کارروائیوں کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے عام معافی کے باوجود طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ٹوئٹر پر افغان وزیر دفاع کا آڈیو پیغام شیئر کیا گیا، جس میں ملا محمد یعقوب نے طالبان کی جانب سے عام معافی کے باوجود انتقامی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے چند واقعات رونما ہوئے، جن میں طالبان اہلکاروں نے انتقامی کارروائی کے دوران کچھ افراد کا قتل کیا ہے۔

ملا محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی نے طالبان مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان کیا تھا، لہذا کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کرے، طالبان اہلکار قیادت کے ساتھ وفاداری دکھائیں، کیونکہ اگر کوئی امارات اسلامی کے نظام کو مسترد کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس نظام کا وفادار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 955573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش