0
Friday 10 Dec 2021 23:36

فوری بلدیاتی انتخابات اور بااختیار بلدیاتی نظام ناگزیر ہوچکا ہے، میر تقی ظفر

فوری بلدیاتی انتخابات اور بااختیار بلدیاتی نظام ناگزیر ہوچکا ہے، میر تقی ظفر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹکل سیکریٹری میر تقی ظفر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کے اعلان کرے، کراچی کی موجودہ ابتر صورتحال کی بہتری کا واحد حل فوری بلدیاتی انتخابات اور بااختیار بلدیاتی نظام میں مضمر ہے، ایم ڈبلیو ایم ایسا بلدیاتی سیٹ اپ چاہتی ہے جس میں وسائل اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں، عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں، صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیم کے مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ وہ بہتر انداز میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرسکیں۔

میر تقی ظفر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بلدیاتی نظام کا بل متنازعہ ہوچکا ہے، اکثریتی جماعتیں اس بل پر تحفظات رکھتی ہیں، ایسا بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول اور عوامی مفاد کے پیش نظر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوکل باڈی الیکشن پینل وائز منعقد کئے جائیں اور ایک ووٹ ایک پینل کیلئے مخصوص ہو۔
خبر کا کوڈ : 967875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش