0
Monday 23 May 2022 21:06

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، سابقہ حکومت نے چار سال میں پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، معیشت کو درست سمت پر لانے کے لئے سب کو ایک ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاری محمد صدیق کھوسہ، ڈاکٹر عبید اللہ، حماد اللہ انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے ایک طرف ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا تو دوسری طرف بین الاقوامی دنیا کے ساتھ تعلقات خراب کرکے پاکستان کو تنہا کردیا، نااہل نیازی نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ اور عالمی دنیا میں تنہا کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم ملک کو درست سمت کی طرف لے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش