0
Wednesday 10 Aug 2022 14:08

لاہور میں نویں محرم الحرام کے جلوس ہائے عزاء

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

لاہور میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس اسلام پورہ بازار، نیلی بار چوک، سول سیکرٹریٹ، سی ای او، پرانی انار کلی، موج دریار سے ہوتا ہوا جین مندر پہنچا، جہاں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکاء نے اسلام پورہ بازار میں نماز ظہرین جبکہ انارکلی میں نماز مغربین ادا کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں اور سڑکوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا۔ اسی طرح ایبٹ روڈ پر امام بارگاہ گلستان زہراء میں بھی 9 ویں محرم کی مناسبت سے شبیہہ ذوالجناح برآمد کی گئی اور ماتمی سنگتوں نے پرسہ پیش کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1008325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش