0
Monday 27 Mar 2023 02:02

فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ القدس اجلاس اور افطار وحدت

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسلامک ریسرچ سینٹر لان میں یوم القدس کے عنوان سے سالانہ القدس اجلاس اور افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، خطباء، ذاکرین، اسکالرز، دانشور، یونیورسٹیز کے اساتذہ، صحافی، وکلاء سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کی میزبانی کے فرائض قاری عبد الوحید یونس نے انجام دیئے۔ القدس اجلاس و افطار وحدت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی اراکین بشمول جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، خاتون دانشور ڈاکٹر صدف مصطفی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونی ریاست اسرائیل کو غاصب اور ناجائز قرار دیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1048887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش