0
Monday 6 Jul 2020 14:01

پشاور، کورونا وباء کیخلاف قومی عزم و حوصلے کے 100 روز مکمل

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس علی حیدر

کورونا وباء کے خلاف قومی عزم و حوصلے کے 100 روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیراعلٰی محمود خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اور دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی۔ فرنٹ لائن ورکرز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ وزیراعلٰی محمود خان نے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسٹیج پر بیٹھنے سے انکار کر دیا، وہ شرکاء کے ساتھ عام کرسی پر جا کر بیٹھ گئے۔ وزیراعلٰی محمود خان کا تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرنٹ لائن ورکز کی خدمات اور حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے طبی عملے کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعلٰی نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے شہید ڈاکٹر جاوید کے اہلخانہ سے بذریعہ ویڈیو کال بات چیت کی۔ اہلخانہ نے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر حکومت اور ایچ ایم سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے دیگر شہداء کے اہلخانہ سے بھی بذریعہ ویڈیو کال بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید ہونے والے طبی عملے کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرے گی، ان شہداء کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 872797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش