0
Saturday 18 Jul 2020 17:47

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سید مظفر رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںسید مظفر حسین رضوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے، وہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے ترجمان اعلٰی ہیں، اتحاد المسلمین گذشتہ 52 برسوں سے کشمیر کی سرزمین پر فعال رول ادا کر رہی ہے، اتحاد و اخوت اسلامی کے علاوہ یہ تنظیم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا دفاع کر رہی ہے، تنظیم کے سرپرست مولانا عباس انصاری نے 1962ء کے ابتداء میں ملکی سیاست میں فعالیت شروع کی اور اپنے سیاسی اہداف کو پیش نظر رکھتے ہوئے ”جموں و کشمیر اتحاد المسلمین“ کا قیام عمل میں لایا۔ جس کے اہم ترین اہداف میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں اور مسلکوں کے درمیان وحدت برقرار رکھنا اور فرقہ پرست قوتوں کا مقابلہ کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، سید علی شاہ گیلانی کے استعفٰی، محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں ہر بھارتی پابندی اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے سید مظفر حسین  رضوی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔

اپنی گفتگو میں سید مظفر حسین رضوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام کو زیر کرنے کیلئے وہ حربے آزمائے، جن کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مزاحمتی قیادت کی کوتاہی رہی ہے کہ ہم ایک بڑی جنگ کیلئے آمادہ نہ تھے۔ سید مظفر حسین رضوی نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں پر بھارتی حکومت کی پابندی کو ہم نہیں مانتے ہیں اور ہم یہ جلوس نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 875134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش