0
Friday 6 Nov 2020 14:31
آئی ایس او کے حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز

لاہور، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مزار پر اسکاوٹ سلامی کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ٹی ایچ بلوچ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 49 ویں سالانہ حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے آغاز ہوچکا ہے۔ اسکاوٹ سلامی میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسکاوٹس سے آئی ایس او کی مجلس نظارت کے رکن اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ غلام شبیر بخاری اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے خطاب کیا۔ اسکاوٹس نے مرقد ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید پر ترانہ پڑھا اور مزار پر پھول چڑھائے گئے۔ واضح رہے کہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے رفیق شہید محرم علی کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 896249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش