0
Friday 12 Feb 2021 21:50

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںعلامہ سبطین حیدر سبزواری ممتاز عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری 12 سال سے زائد عرصہ ایران میں زیرتعلیم رہے، ایرانی معاشرے، انقلاب اسلامی اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ کی شخصیت کے حوالے سے انکی معلومات سند کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انقلاب کے ابتدائی ایام میں وہ ایران میں تھے، انہوں نے ایرانی قوم کو انقلاب کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرتے دیکھا، انقلاب اسلامی نے جہاں ایران کی تقدیر بدلی, وہاں خطے کے مستضعفین کیلے بھی ڈھارس اور اُمید بن کر سامنے آیا اور مظلوموں کو حوصلہ بخشا۔ استعماری قوتیں کہتی تھیں کہ انقلاب اسلامی بہت جلد ناکام ہو جائیگا، علماء مساجد تو سنبھال سکتے ہیں مگر ملک نہیں، مگر علماء نے ثابت کیا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود وہ ملک بھی سنبھال سکتے ہیں اور انقلاب کی بھی حفاظت کرسکتے ہیں۔ یہ انقلاب 42 بہاریں دیکھ چکا ہے۔ انقلاب اسلامی کے حوالے سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے ان کیساتھ انٹرویو کیلئے ایک نشست کی، جسکا احوال قارئین و سامعین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 915882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش