0
Thursday 8 Apr 2021 18:42

کورونا وائرس کی تیسری لہر، سندھ حکومت کا تاجروں کیخلاف بڑا اقدام

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

پاکستان میں کورونا وائرس کے کسیز میں اضافے کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی احتیاطاً کاروباری مراکز کے اوقات کار کم کردیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل ایس او پیز کے ساتھ کاروبار صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کیا جاسکے گا جبکہ شادی ہالز بھی بند کردیئے گئے، تاہم کراچی کی تاجر تنظیمیں حکومت کے احکامات ماننے کے بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آئیں۔ کراچی میں لیاقت آباد، حیدری، طارق روڈ، صدر اور ز مارکیٹ سمیت بیشتر بازار دن چڑھے تک بند پڑے رہتے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ دو چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔ تاجروں کو علم ہونا چاہیئے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ان کے اور ان کے گھر والوں کے لئے فائدہ مند ہے، وہ جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 926052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش