0
Monday 2 Aug 2021 11:46

لاہور، قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداری امت کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے تحت لاہور میں تاریخی اور اہم قومی مشاورتی اجلاس برائے بیداریٔ امت منعقد ہوا، جس میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء کرام، زعماء عظام اور تمام وفاق ہائے مدارس کے عہدیداران نے شرکت کی۔ قومی مشاورتی اجلاس کا مقصد وطنِ عزیز میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تفرقہ انگیز عوامل میں تشویش ناک اضافے کے تدارک کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا تعین کرنا شامل تھا، تاکہ تمام مکاتبِ فکر ہم آواز اور ہمقدم ہوکر فرقہ واریت کے عفریت کیخلاف عوامی بیداری پیدا کریں اور اس زہرِ قاتل کے تریاق کی خاطر عملی اقدامات کریں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 946360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش