0
Saturday 20 Nov 2021 15:41

کراچی میں تین روزہ بین الاقوامی نمائش، ایران اور بیلاروس کی کمپنیاں شریک

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

کراچی میں برقی، الیکٹرونک مشینری اور آلات سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بیلاروس کے سفیر اور کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل آقائے نوریان بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بیلاروس اور ایران کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اپنی کمپنیوں کو کراچی نمائش میں بلایا ہے، نمائش کا ایک اور پیغام جو دنیا بھر میں جا رہا ہے، وہ یہ کہ نمائش سے پھر ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔ نمائش میں متبادل توانائی، آٹو انڈسٹری، انجینئیرنگ، الیکٹرک موٹر سائیکل سمیت دیگر مشینری اور اشیاء موجود تھیں، ایران اور بیلاروس کی معروف کمپنیوں نے سو سے زائد اسٹالز لگائے تھے۔

ایران کے قونصل جنرل آقائے حسن نوریان نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے ساتھ دیرنہ تعلقات ہیں، ان تعلقات میں مزید فروغ چاہتے ہیں۔ نمائش کے دوسرے روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے افتتاح کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نمائش بہترین ہے، جس سے نہ صرف مختلف ملکوں کے درمیان کاروباری تعلقات میں اضافہ ہوگا، بلکہ تجارتی حجم بھی بڑھے گا۔ نمائش کے دوران مختلف ملکوں کے درمیان تجارتی معاہدے بھی کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 964554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش