0
Friday 21 Jan 2022 20:03

پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی صوبائی جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر میں آمد۔ وفد میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران سلمان مراد، اقبال ساندھ، ایسٹ کے جنرل سیکرٹری لالہ عبدالرحیم و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن، صوبائی سیاسی سیکرٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری علامہ صادق جعفری، سیاسی سیکرٹری میر تقی ظفر، ملک غلام عباس، علی احمر، آصف صفوں و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال بالخصوص بلدیاتی ایکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وقار مہدی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں، ہم نے جس وقت یہ ترامیم پیش کی اور تب سے آج تک ایک بات کہتے آئے ہیں کہ یہ کوئی آسمانی صحیفہ نہیں کہ اس میں مزید کوئی ترامیم نہ ہوسکیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے کوئی نیا بلدیاتی بل نہیں پیش کیا بلکہ ہم نے 2013ء کے بل میں کچھ مزید اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا ہے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے لسانی و مذہبی سیاست کی بجائے حقیقی سیاست کو ترجیح دی ہے، اس وقت کچھ سیاسی جماعتیں اس بل کو جواز بنا کر صوبے اور بالخصوص شہر کراچی میں لسانی فسادات کروانا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش