0
Monday 16 May 2022 20:21

مجلس چہلم، آیت اللہ شیخ غلام حسین نجفی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن کی جانب سے آج امام بارگاہ خندہ بڈگام میں کشمیر کے ایک عظیم عالم دین حجت الاسلام شیخ غلام حسین نجفی مرحوم کی یاد میں ‘‘مجلس چہلم’’ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام اور علماء و دانشوروں کی کافی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس میں کشمیری مرثیہ خوانی کے علاوہ علماء کرام نے مرحوم نجفی کی دینی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مجلس میں دہلی کلچر ہاؤس کے نمائندے مولانا تقی نقوی مہمان خصوصی تھے۔ مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ قوم کی قیادت و رہنمائی کا فریضہ ہمیشہ علماء کرام نے انجام دیا ہے اور ہر دور میں اللہ تعالٰی نے ایسے علماء کرام پیدا کئے ہیں، جنہوں نے قوم کی ڈوبتی کشتی کو پار لگانے کی کوشش کی ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ ایسے علماء کرام میں حجت الاسلام شیخ غلام حسین نجفی کا رول بھی شیعیان کشمیر کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے رقم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ نجفی نے نہایت قلیل وسائل کے باوجود اپنی پوری زندگی مذہب اہل بیت (ع) کی ترویج و اشاعت کے لئے وقف کی تھی۔ اس عظیم عالم دین نے نہایت ہی پُرکھٹن حالات میں امر بالمعروف کے فریضے کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم شیخ غلام حسین نجفی اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ رسومات قبیحہ کے خاتمے کے لئے زندگی بھر سرگرم عمل رہے۔ مجلس چہلم کے آخر میں اہلبیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا شیخ رسول نوری نے تفصیلی خطاب کیا۔ مجلس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ تفصیلی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 994480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش