0
Saturday 9 Mar 2024 20:01

مقبوضہ کشمیر، انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام عظیم الشان عوامی اجلاس

  • مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام عظیم الشان عوامی اجلاس

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام عظیم الشان عوامی اجلاس

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 9 مارچ بروز سنیچر اریگیشن کالونی سمبل بانڈی پورہ میں ایک اعلٰی سطحی جلسہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ جلسہ میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کو اجاگر کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض زونل نائب صدر نوگام غلام حسین شگنو نے انجام دئے۔ جلسہ میں جوان سال ایڈووکیٹ آغا سید منتظر مہدی نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ بذات خود ایک احتجاج ہے ان تمام اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کے خلاف جو بڑے بڑے دعویٰ کرتے وقت نہیں تھکتے ہیں لیکن جب ہم ضلع بانڈی پورہ بالخصوص سمبل سونا واری کی طرف نظر کرتے ہیں تو حکومت کے دعوے بلکل کھوکھلے ثابت ہوتے نظر آتے ہیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے کہا کشمیر قدرتی نعمات سے اگرچہ مالا مال ہے لیکن سوناواری کا یہ پورا علاقہ بنیادی ضروریات بجلی، پانی، سڑک اور ہسپتال جیسے اہم ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ انتخابات میں ووٹ انہی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے حاصل کئے جاتے ہیں اور پھر اقتدار میں آنے کے بعد سب فراموش کی نظر کیا جاتا ہے۔ آغا سید مجتبیٰ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا دور شروع ہونا چاہیئے، عوامی مسائل کا حل نکلنا چاہیئے۔ تعلیمی شعبہ میں مارچ سیشن کے حوالے سے بھی آغا سید مجتبیٰ نے کہا کہ وادی کی موسمی حالات کو مدنظر نہ رکھتے ہوئے جو تعلیمی نظام درھم برھم کیا گیا اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے نیز حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک جدید سروے کی جائے تاکہ اس بنیادی ضروریات سے محروم علاقے کو رزرویشن فراہم کی جائے۔

جلسہ کے اختتام پر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے صدارتی کلمات کے آغاز میں کہا کہ خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا ہے جسے اپنی بدلنے کی فکر نہ ہو۔ آغا سید حسن نے کہا کہ اس جلسہ کا مقصد عوام الناس کے مسائل کا سدباب اور سیاسی شعور پیدا کرنا ہے، ہماری قوم  کو جس کسمپرسی کی حالت میں دھکیلا گیا ہے ہمیں اس سے نکلنے کی ضرورت ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ یہاں جتنے بھی عوامی مطالبات میرے سماعت تک پہنچے، ان کے سدباب کے لئے حتی المقدور کوشش کروں گا اور حکومت کے ایوانوں تک کم مدت میں پہنچاوں گا تاکہ حکومت اپنے دعووں کو عملی جامہ پہنا سکے۔ آغا سید حسن موسوی نے سرینگر جامعہ مسجد کے حوالے سے کہا کہ جس طرح کل میرواعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے جمعہ کی پیشوائی کی اُمید کی جاتی ہے یہ سلسلہ بدستور جاری رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1121444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش