اسلام ٹائمز۔ یہ وقت ہے اپنی صفوں میں اسلام کا لبادہ اوڑھے دشمن کو پہنچاننے کا۔۔ یہ وقت ہے دشمن کی صفوں میں اپنے اتحاد و وحدت سے دراڑ ڈالنے کا ۔۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی کے خلاف کی جانیوالی گستاخی کا جواب اگر متحد ہو کر دیا جائے گا، تو وہ زیادہ موثر ہوگا، کیونکہ دشمن کا اصل مقصد مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کو سبوتاژ کرنا ہے۔