0
Thursday 4 Jan 2024 15:49

شہید سلیمانی شہادت کے بعد بھی میدان جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ حاضر ہیں، حسن نصراللہ

شہید سلیمانی شہادت کے بعد بھی میدان جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ حاضر ہیں، حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے سرداران محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابومہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کرمان میں مزار شہید قاسم سلیمانی کے بہت سے زائرین اپنے سردار کے راستے پر چلتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہدائے کرمان کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے، اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو سخت انتباہ دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی خصوصیات بیان کیں اور حال ہی میں شام میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی کے قریبی ساتھی سید رضی موسوی کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کی شہادت کی تعزیت بھی پیش کی۔ سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تعزیت بھی پیش کی اور شہدائے غزہ و غرب اردن، شہدائے لبنان و یمن اور اسی طرح شہدائے شام کو بھی یاد کیا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں غزہ اور غرب اردن کے عوام کی استقامت اور ان کی حمایت میں یمنی فوج کی مجاہدت کو خراج تحسین پیش کیا۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ دشمن شہید سلیمانی کی دشمنی میں تمام حدیں پار کرچکے ہیں اسی وجہ سے ان کے مزار پر بزدلانہ حملہ کررہے ہیں، شہید سلیمانی شہادت کے بعد بھی میدان جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ حاضر ہیں، ان کا ہدف مقاومت کو طاقتور بنانا اور ہتھیاروں سے لیس کرنا تھا، وہ تمام مقاومتی تنظیموں کو خودمختار اور خودکفیل بنانا چاہتے تھے، غزہ میں ملنے والی کامیابیاں ان کی دو دہائیوں کی مسلسل اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ 2003ء میں عراق پر قبضے کے بعد امریکیوں کے خلاف شہید قاسم سلیمانی نے عراقیوں کو مسلح اور مضبوط کیا، تمام تر خطرات کے باوجود انہوں نے عراقیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جس کی وجہ سے امریکہ کو مجبور ہوکر عراق سے فوج نکالنا پڑا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مقاومت کو تشکیل دینے میں شہید سلیمانی نے مرکزی کردار ادا کیا، انہوں نے خطے میں مقاومتی تنظیموں کے درمیان ہماہنگی اور رابطہ ایجاد کیا، جس کے نتیجے میں خطے میں مقاومت کا جال بچھائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1106958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش