0
Friday 29 Mar 2024 22:49

عدلیہ میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا الزام، جماعت اسلامی کا تحقیقات کا مطالبہ

عدلیہ میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا الزام، جماعت اسلامی کا تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ عدلیہ میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا الزام سنگین مسئلہ ہے، تحقیقات ہونی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد کراچی کے علاقے شاہین کالونی میں دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ دین سے دوری اور اللہ کی نافرمانیوں کی وجہ آج فلسطین، کشمیر سمیت دنیا میں خونِ مسلم پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، فلسطین میں انسانیت کے قتل عام پر پتھر دل مسلم حکمرانوں سمیت دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوںں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے پہلے خطاب میں غزہ میں دہشتگری کی مذمت نہ کرکے قوم کو مایوس اور بے حسی کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت انارکی کے دھانے پر کھڑا ہے، بشام میں دشتگری کا واقعہ اور سندھ میں ڈاکو راج حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ و ملک میں امن و امان کی بدترین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے، ملکی بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کرنے کے باوجود عوام امن کو ترس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان قرآن اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، ان کے پچھلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1125735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش