0
Saturday 13 Apr 2024 17:45

کراچی ایئرپورٹ پر ایران جانیوالے مسافر سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر ایران جانیوالے مسافر سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے پاسپورٹ سیل نے کراچی ایئرپورٹ سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے پر گرفتار مسافر کو قانونی جواز پیش کرنے پر رہا کر دیا۔ محمد عدنان کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا اور اس کے قبضے سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں جارجیا کا سفارتخانہ نہیں ہے، پاکستانی شہریوں کے جارجیا کے ویزوں کیلئے پاسپورٹس ایجنٹس کی مدد سے قریبی ملک میں موجود جارجیا کی ایمبیسی میں جمع کرائے جاتے ہیں، مذکورہ ٹریول ایجنٹ کے پاس ایرانی سفارت خانے اور پاکستان کے فارن آفس سے پاسپورٹ ایران لے جانے کے اجازت نامے موجود تھے۔ مذکورہ پاسپورٹ تہران میں جارجیا کے سفارتخانے میں جمع کرائے جانے ، جہاں سے ویزے لگنے کے بعد ایجنٹ نے وہ پاسپورٹ پاکستان لاکر مذکورہ شہریوں کو دینے تھے۔

حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ایجنٹ کو پاسپورٹ واپس کرکے ایران جانے دیا جائے گا، جارجیا سفارتخانے کے اجازت نامے کی تصدیق کیلئے ایف آئی اے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ سے اجازت کی تصدیق کے بعد ایجنٹ پاسپورٹ ایران لے کر جا سکتا ہے، تصدیق نہ ہونے پر عدنان کو دوبارہ گرفتار کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1128320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش