0
Saturday 13 Apr 2024 19:45

کانگریس کی وجہ سے ہی ’بی جے پی‘ اقتدار میں ہے، غلام نبی آزاد

کانگریس کی وجہ سے ہی ’بی جے پی‘ اقتدار میں ہے، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کانگریس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت آتی ہے تو اس کے لئے کانگریس ذمہ دار ہوگی اور بی جے پی اگر اقتدار میں ہے تو کانگریس کی وجہ سے ہے۔ کانگریس کی لیڈرشپ کی وجہ سے ہے، جب تک کانگریس کی یہ لیڈرشپ رہے گی جب تک بی جے پی حکومت کرتی رہے گی۔ ٹی وی 9 کو دیئے انٹرویو میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ جہاں پر میں نے اسٹیٹ چھوڑی تھی، ایک بار پھر یہاں پر زیرو سے شروعات کرنی ہوگی، اس کے لئے مجھے دیکھنا ہوگا کہ پارلیمنٹ زیادہ ضروری ہے یا پھر ریاست میں میری زیادہ ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ غلام نبی آزاد راجوری اننت ناگ سیٹ سے پارلیمانی امیدوار ہیں جبکہ چناب ویلی سے غلام نبی آزاد کی پارٹی نے جی اے سروری کو ٹکٹ دیا ہے۔ غلام نبی آزاد پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہماری پارٹی ترقی سے متعلق عوام کے درمیان ہے، اگر ہماری پارٹی جیتی تو ہم اپنے علاقے کی ترقی ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کام کرنے والا امیدوار لوگ چاہتے ہیں تو ہمارا امیدوار اس میں آگے ہے اور اگر نعرے دینے کے لئے کسی کو رکن پارلیمنٹ بنانا ہے تو عوام جو مرضی وہ کرسکتی ہے۔ کانگریس سے نکلنے والے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ریاست سے متعلق جتنا ہنگامہ پارلیمنٹ میں کرنا تھا، میں نے کیا لیکن کانگریس نے پارلیمنٹ میں تو جموں و کشمیر اسٹیٹ ہڈ اور آرٹیکل 370 کے موضوع سے متعلق کچھ بولی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا کوئی بھی لیڈر چاہے سونیا گاندھی ہو یا راہل گاندھی، کسی نے کبھی نہیں بولا کہ جموں و کشمیر کو ریاست واپس ملنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1128337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش