0
Thursday 18 Apr 2024 21:26

لاہور، ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت خراب ہو گئی، جیل سے سروسز ہسپتال منتقل

لاہور، ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت خراب ہو گئی، جیل سے سروسز ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر صحت پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت زیادہ ہونے کی شکایت ہے۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفکیشن ہو چکی ہے، جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کے مرض کا بھی شکار ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1129556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش