0
Saturday 20 Apr 2024 00:13

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہوگی

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہو گی۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نومنتخب چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیں گے، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 15 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جسٹس اشتیاق ابراہیم کی مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم ہفتہ کو مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش