0
Saturday 20 Apr 2024 02:05

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور حماس یرغمالیوں کو رہا کرے، جی سیون اعلامیہ

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور حماس یرغمالیوں کو رہا کرے، جی سیون اعلامیہ
اسلام ٹائمز۔ جی سیون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اٹلی کے صدر مقام روم میں 3 روز جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق جی سیون اجلاس میں غزہ کی پٹی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے اور حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔ 

مزید کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں بڑی تعداد میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر گہری تشویش ہے۔ اختتامی بیان میں کہا گیا کہ غزہ کےجنوبی علاقہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ رفح میں کوئی بھی فوجی کارروائی سے ہولناک انسانی سانحہ جنم لے گا۔ اسرائیل غزہ میں زیادہ سے زیادہ امدادی سامان داخل کرنے کیلیے عملی اقدامات کرے۔ 

اختتامی بیان میں بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت اور جوابی کارروائی کی حمایت کی گئی۔ جی سیون اعلامیہ میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں تمام فریقوں کو کشیدگی سے پرہیز کرنا ہوگا، ایران اور اس کی حمایت یافتہ قوتیں حملے فوری طور پر روکیں۔ اعلامیہ کے مطابق خطہ اور بین الاقوامی امن کی تباہی کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے۔ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش