0
Saturday 20 Apr 2024 02:48

نیتن یاہو کے سر پر گرفتاری کی تلوار

نیتن یاہو کے سر پر گرفتاری کی تلوار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی کابینہ نے ہیگ کی عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور دیگر صیہونی حکام کی ممکنہ گرفتاری کا حکم صادر کئے جانے کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیل حکام میں تشویش پائي جاتی ہے کہ کہیں عالمی عدالت انصاف غزہ میں نسل کشی کے باعث صیہونی وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی کابینہ کی گرفتار کا وارننٹ جاری نہ کردے۔

صیہونی وزیراعطم نیتن یاہو نے اس موضوع کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کی۔ صیہونی وزیراعظم نے اس اجلاس میں اس بات کی جانب اشارے کرتے ہوئے کہ اسرائیل کو اپنے وجود کا خطرہ لاحق ہے۔ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے ملکی قوتوں کے متحد ہونے کی اپیل کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیگ کی عالمی عدالت ميں صیہونی حکومت کے خلاف قائم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عالمی عدالت نے تل ابیب کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے کوئی اقدام کرنے کا پابند بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1129837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش