0
Saturday 20 Apr 2024 10:38

فورتھ شیڈول سے بے گناہ افراد کے نام نکالنے کا فیصلہ

فورتھ شیڈول سے بے گناہ افراد کے نام نکالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فراہم کئے گئے فورتھ شیڈول کیسز پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فورتھ شیڈول کے کیسز فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں، رہنماوں اور کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز بغیر کسی ثبوت کے افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیتے ہیں، بغیر ثبوت فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے افراد کے کیسز عدالتوں سے ہار جاتے ہیں، جس سے سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

محکمہ داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ اور دستاویزی  ثبوت جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے بغیر ٹھوس ثبوت کے کسی بھی شخص کو فورتھ شیڈول میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ جن لوگوں کے نام بلاوجہ یا بغیر ثبوت کے شامل کئے گئے ہیں وہ اپنے ضلع کے ڈی سی کو درخواست دے کر نام نکلوا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش