0
Saturday 20 Apr 2024 14:26
عمرایوب کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

بہت جلد نواز شریف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوا رہا ہوگا، بابر اعوان

بہت جلد نواز شریف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوا رہا ہوگا، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن  لیڈر عمر ایوب خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت میں عمر ایوب خان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد ان کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عمر ایوب خان نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو جلانے سمیت پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ سماعت کے بعد بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیساتھ کلبھوشن سے زیادہ برا سلوک ہو رہا ہے۔ ملک میں لندن پلان کے تحت نواز شریف کو بلایا گیا۔ میں نے تب بھی کہا تھا نواز شریف وزیراعظم نہیں ہوں گے۔ نواز شریف کا اپنا بھائی اقتدار میں ہے مگر اس کو جلد ہی ایک اچھے وکیل کی ضرورت پڑے گی اور نواز شریف اپنا نام ای سی ایل سے نکلوا رہا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1129931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش