0
Thursday 25 Apr 2024 01:21

چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا قائم مقام صدر مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا قائم مقام صدر مقرر کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے صوبائی قیادت کی ایڈوائس پر چوہدری قمر عباس دھول کو پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا قائم مقام صدر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس تقرری پر مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نوراللہ صدیقی، مرکزی سیکرٹری کوارڈنیشن عارف چوہدری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عمر دراز سہیڑ کے علاوہ صوبائی رہنماوں سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ، افتخار قریشی ایڈووکیٹ، راو عارف رضوی، میجراقبال چغتائی، چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی، مہر انور تھند ودیگر نے چوہدری قمر عباس دھول کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صوبائی صدر چوہدری قمر عباس دھول نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اپنے قائد کے ویژن کے مطابق موجودہ کرپٹ نظام کو بدلنے کیلئے اپنی سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی و صوبائی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی میری ترجیح ہوگی تاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1130916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش