0
Thursday 25 Apr 2024 22:24

جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا، بہتری نہیں آئے گی، محمود خان اچکزئی

جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا، بہتری نہیں آئے گی، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بحران سے گزر رہا ہے۔ ہمارا موقف ہے کہ جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا، بہتری نہیں آئے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے قائدین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سینیئر سیاست دان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ اتحاد کسی ادارے کے خلاف نہیں، یہ اتحاد کسی ادارے کے خلاف نفرت نہیں پھیلا رہا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا جب تک پارلیمنٹ بالادست نہیں ہوگی، تب تک صورتحال یہی رہے گی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں ہر جماعت سے ایک ایک رکن شامل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔ سچ بولنے سے شہباز بھائی ناراض ہوتے ہیں، شہباز شریف نے کہا ہے ملکر مسائل حل کرتے ہیں
خبر کا کوڈ : 1131155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش