0
Friday 26 Apr 2024 21:23

سندھ پولیس کا انوکھا فیصلہ، کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکار اہلکاروں کی برطرفی کیبجائے کراچی تبادلہ

سندھ پولیس کا انوکھا فیصلہ، کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکار اہلکاروں کی برطرفی کیبجائے کراچی تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کا پور سے کراچی تبادلہ کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران انفارمیشن لیک ہونے پر شکارپور میں تعینات اہلکاروں کی خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔ مذکورہ پولیس اہلکاروں کو سزا دینے یا نوکریوں سے برخاست کرنے کے بجائے اُن کا ٹرانسفر کراچی میں کر دیا گیا، تاکہ اب کراچی والے ان کی خدمات سے مستفید ہو سکیں، جہاں پہلے ہی ڈاکو راج سے شہری آئے روز قتل ہو رہے ہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں پر ڈاکوؤں سے رابطوں کا شبہ ہے، انکا شکارپور رینج سے تبادلہ کر دیا جائے۔ سندھ بھر میں ڈاکوئوں کے رابطہ کار پولیس اہلکاروں کا سروے کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش