0
Saturday 10 Oct 2009 11:54

راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا،4دہشت گرد ہلاک،6 جوان شہید

جی ایچ کیو حملہ:تحریک طالبان امجد فاروقی گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی
راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا،4دہشت گرد ہلاک،6 جوان شہید
راولپنڈی:راولپنڈی میں پاک فوج نے جی ایچ کیو پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے اور چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں 6 جوان بھی شہید ہو ئے۔سیکیورٹی فورسز نے یہ تمام تر آپریشن صرف ایک گھنٹے میں مکمل کر لیا ہے صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے ایک سفید گاڑی میں سوار چار دہشت گردوں نے جی ایچ کیو کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،انہیں سیکوریٹی گارڈ نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پیدل دوسری چیک پوسٹ کی جانب جانے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے بھر پور کارروائی کی اور چاروں دہشت گردوں ہلاک کر دیا۔کارروائی میں 6جوان بھی شہید ہوئے۔پاک فوج نے صرف ایک گھنٹے میں صورتحال پر قابو پالیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ سفید سوزوکی میں سوار سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس 4دہشت گردوں نے پہلی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس میں انہوں نے خود کار ہتھیار استعمال کئے ۔سیکوریٹی گارڈز کی مزاحمت پر انہوں نے دوسری چیک پوسٹ پر جانے کی کوشش کی۔ انہیں سیکوریٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گردوں کو مار دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور صورتحال اب مکمل کنٹرول میں ہے۔
 صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر
مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے واقعات سے دہشت گرد حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر رہنماؤں نے بھی اس حملے نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جی ایچ کیو حملہ:تحریک طالبان امجد فاروقی گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی
کراچی:تحریک طالبان امجد فاروقی نامی گروپ نے جی ایچ کیو پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ اس گروہ کے ایک رکن نے جیو نیوز کو ٹیلی فون کال کر کے ذمہ داری قبول کی۔ خود کو ترجمان ظاہر کرنے والے اس شخص کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ملک میں بڑھتے ہوئے امریکی اثر و رسوخ کا ردعمل ہے، اس نے مطالبہ کیا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کیا جائے،سابق صدر پرویز مشرف کا احتساب کیا جائے۔ پاکستان سے بلیک واٹر کے اڈے ختم کئے جائیں۔عافیہ صدیقی اور لاپتہ افراد کو بازیاب کئے جائیں اور ہمارے گرفتار ساتھی رہا کئے جائیں۔ امجد فاروقی کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا اہم رکن تھا اور اس نے سابق صدر پرویز مشرف پر دوبار حملے کی کوشش کی۔ امجد فاروقی کو سندھ کے علاقے نواب شاہ میں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔کال کرنے والے شخص نے مزید کہا کہ مطالبات مانے جانے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار کامران خان کے مطابق کال کرنے والا شخص لہجے سے جنوبی پنجاب کا رہائشی معلوم ہوتا تھا۔

خبر کا کوڈ : 12923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش