0
Monday 7 May 2012 17:15

فلسطین فاونڈیشن کا 14 مئی کو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان

فلسطین فاونڈیشن کا 14 مئی کو اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت کے 64 سال گزر جانا عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوام متحد ہ امریکی کٹھ پتلی ہے، ان خیالات کا اظہار فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے رہنماء کا کہنا تھا کہ دنیا کی نام نہاد بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومتیں خصوصاً عالمی استعمار امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک کی روز اول سے مجرمانہ خاموشی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کر دی ہے کہ یہ سب کے سب فلسطینی عوام کے دشمن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں فلسطینی رنج و آلام میں ہیں جبکہ یہ افراد چھ عشرے گزر جانے کے باوجود بھی اپنے گھروں سے دور ہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ فلسطین صیہونی غاصبوں کے قبضہ کو ساٹھ سال سے زیادہ گزار چکے ہیں اور اس خون ریز المیہ کے اصلی ذمہ داروں کو سب پہچانتے ہیں، جن میں برطانیہ کی سامراجی حکومت سر فہرست ہے، یوم نکبہ کے موقع پر ہم پوری دنیا کی حکومتوں  اور بالخصوص پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کہ لاکھوں پناہ گزینوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کے لئے عالمی اداروں میں آواز بلند کی جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم کسی جنگ کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی یہودیوں کو سمندر میں غرق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینی جو دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی آباد ہیں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں اور حکومت کا نظام ایک ریفرنڈم کے زریعے انجام دے کر یہ فیصلہ کریں کہ بعد میں آنے والے یہودیوں کو فلسطین میں رہنا چاہئیے یا نہیں۔

انہوں نے عالم اسلام، عالم عرب اور دنیا کی غیرت مند حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دسیوں لاکھ پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین لانے میں مدد فراہم کریں، صابر کربلائی کاکہنا تھا کہ حالیہ دنوں فلسطینی جیلوں میں موجود اسیروں کے ساتھ ہر طرح کی ہمدردی کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صیہونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 159658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش