0
Thursday 10 May 2012 19:39

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں کانفرنسز اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں کانفرنسز اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مزکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چودہ مئی 1948ء سے لیکر 2012ء تک پورے 64 برس گزر چکے ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں، فلسطینیوں کا گناہ کیا ہے؟ کیا اُنہیں اپنے ملک نہیں رہنا چاہئے؟۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار برطانیہ اور فرانس کے جرائم پر پردہ پوشی نہیں کی جا سکتی کہ جنہوں نے انبیاء علیہ السلام کی سرزمین پرایک ایسے سرطان کو جنم دیا جو نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے دل میں ایک خنجر کی مانند ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ دسیوں لاکھ فلسطینی رنج و الم میں ہیں اور چھ عشرے گزر جانے کے باوجود بھی اپنے گھروں سے دور ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین ہر صیہونی غاصبوں کے قبضے کو ساٹھ سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے اور اس خون ریز المیہ کے اصلی ذمہ داروں کو سب پہچانتے ہیں جن میں سرمراجی طاقیتں برطانیہ سرفہرست ہے جس کی سیاست، اسلحہ، فوج اور اقتصادی و ثقافتی توانائیاں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی مدد گار بنیں۔


ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین سابق رکن قومی و جماعت اسلامی کے رہنماء اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، مرکزی رہنماء جمعیت علماء پاکستان علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنماء محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، مولانا سید عقیل انجم اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا کی نام نہاد بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومتیں خصوصاً عالمی استعمار امریکہ، برطانیہ، فرانس اور عالمی برادری کی روز اول سے مجرمانہ خاموشی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی پشت پناہی نے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کر دی ہے کہ یہ سب کے سب فلسطینی عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی ثابت ہوئی ہے، یہ ادارہ ہر وہ کام کررہا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہو۔

رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں پندرہ مئی کو فلسطین عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ’’یوم نکبہ ‘‘ کے عنوان سے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جبکہ کراچی میں 11مئی کو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ 12 مئی کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے طلباء تنظیمیں اور فلسطین فاؤنڈیشن اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں فلسطینی عوام سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔ 15مئی یوم نکبہ کے موقع پر کراچی کی درسگاہ وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں سیمینار بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت فلسطینی سفیر کریں گے۔

رہنماؤ نے مزید کہا کہ ’’یوم نکبہ‘‘ کے موقع پر ہم پوری دنیا کی حکومتوں سے اور بالخصوص پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کے دسیوں لاکھ پنا گزینوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کے لئے عالمی اداروں میں آواز بلند کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی جنگ کی خواہش نہیں رکھتے اور نہ ہی یہودیوں کو سمندر میں غرق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فلسطینی جو دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی آباد ہیں اپنے گھروں کو لوٹ سکیں اور حکومت کا نظام ایک ریفرنڈم کے زریعے انجام دے کر یہ فیصلہ کریں کہ بعد میں آنے والے یہودیوں کو فلسطین میں رہنا چاہئیے یا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 160662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش