1
0
Monday 19 Nov 2012 00:41

اقوام متحدہ، او آئی سی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں، ساجد علی ثمر

اقوام متحدہ، او آئی سی غزہ میں اسرائیلی درندگی روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں، ساجد علی ثمر

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے او آئی سی سے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں جے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی اس نسل کشی کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے او آئی سی اور اقوام متحدہ کو اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو قائل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ساجد علی ثمر نے کہا کہ صرف صدائے احتجاج بلند کرنے سے کام نہیں چلے گا، اب عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے اور اس کے ہر اقدام کو حق دفاع قرار دے رہا ہے۔ اسرائیلی وحشیانہ تشدد کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناجائز صیہونی ریاستی فوجی معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جبکہ کئی زخمی ہیں اور اسرائیل زمینی کاروائی کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس سے بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے۔ 

مرکزی صدر جے ایس او نے بعض اسلامی ممالک کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے زور دیا کہ وہ امریکی خوشنودی حاصل کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور اگر اب بھی وہ خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو ان کا حشر بھی وہی ہوگا جو حسنی مبارک، صدام حسین سمیت دیگر امریکی گود میں بیٹھے حکمرانوں کا ہوا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن و امان کے قیام کی دعویدار خاموش تماشائی بننے کے بجائے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 213046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Jazak ALLAH JEETAY RHO JSO K JWAWNOW
ہماری پیشکش