0
Thursday 6 Jun 2013 22:50

شہباز شریف نے وزیراعلٰی پنجاب کا حلف اٹھا لیا، جنگی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا عزم

شہباز شریف نے وزیراعلٰی پنجاب کا حلف اٹھا لیا، جنگی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا عزم
اسلام ٹائمز۔ میاں شہباز شریف نے پنجاب کے وزیراعلٰی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر مخدوم احمد محمود نے شہباز شریف سے حلف لیا۔ شہباز شریف تیسری مرتبہ پنجاب کے وزیراعلٰی بنے ہیں۔ قبل ازیں میاں محمد شہباز شریف 300 ووٹ لے کر پنجاب کے وزیراعلٰی منتخب ہوئے۔ انہوں نے وزیراعلٰی منتخب ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب میں اعلان کیا کہ پٹواری کلچر 2014ء تک ختم کر دیا جائے گا۔ تھانہ اور کچہری کلچر بھی ختم کر دینگے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرینگے۔ انہوں نے ہیلتھ انشورنس کارڈ کے اجراء کا بھی اعلان کیا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی حلفیہ تقریب میں سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ مسلم لیگ نون کے شہباز شریف 300 ووٹ لے کر تیسری مرتبہ وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوئے۔ شہباز شریف 1988ء میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،1997 میں پنجاب کے پہلی مرتبہ وزیراعلٰی بنے، 2008ء میں دوبارہ وزیراعلٰی کا منصب سنبھالا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں انتقالِ اقتدار کا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے
خبر کا کوڈ : 271234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش