1
0
Wednesday 19 Jun 2013 20:43

مقتدیٰ الصدر کی ایمن الظواہری کو وارننگ، شام میں مداخلت سے دور رہنے کا مشورہ

مقتدیٰ الصدر کی ایمن الظواہری کو وارننگ، شام میں مداخلت سے دور رہنے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ عراق کے معروف شیعہ انقلابی رہنما سید مقتدیٰ الصدر نے شام میں دہشت گردوں کی ہرزہ سرائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ ایمن الظواہری کو خبردار کرتے ہوئے نتیجہ خیز وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ دہشت گرد شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کریں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ مخالف مجاہد شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے القاعدہ کے تکفیری دہشت گردوں کے سربراہ ایمن الظواہری کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں سنی مسلمانوں اور علویوں کا قتل عام بند کریں اور ان کو پہلے کی طرح آپس میں پرامن طریقے سے زندگیاں بسر کرنے دیں۔ سید مقتدیٰ الصدر نے القاعدہ کی جانب سے شام میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں شدت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور القاعدہ کے تکفیری دہشت گرد اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں القاعدہ کے تکفیری دہشت گرد ایمن الظواہری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام میں موجود النصرۃ فرنٹ القاعدہ کی ایک آزاد شاخ ہے، جو کہ شام میں معصوم انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 275056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ایسے ہوتے ہیں علی کے نوکر، جو ظالم کے ظلم پر خاموش نہیں بیٹھتے بلکہ ان کو علی کی طرح للکارتے ہیں۔
ہماری پیشکش