0
Saturday 14 Sep 2013 23:29
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں پولیس نے ایک مکان سے دیسی ساختہ دو بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے۔ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں ایک شہری نے پولیس کو ایک مکان میں مشکوک تھیلے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ تھیلے کو چیک کرنے پر دس دس کلو وزن کے دو دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔