0
Friday 14 Mar 2014 10:20
بان کی مون اقوام متحدہ کی تاریخ کے کمزور ترین سیکرٹری جنرل ہیں

ایران نے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی

ایران نے انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ، بےبنیاد، عدم ثبوت اور محض الزامات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے  بےاعتبار اور غیر قانونی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق مرضیہ افخم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ایران کے بارے میں پیش کی گئی رپورٹس، سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران، شریعت اسلامی اور ملک کے آئین کے مطابق اپنے شہریوں کے حقوق کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے اور اس راہ پر ثابت قدم ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ یو این او کے سیکرٹری جنرل جمہوری اسلامی ایران سمیت تمام ممالک کے اندر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ تعاون و تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس سے بعض مسائل میں سیکرٹری جنرل کی غیر جانبدارانہ شخصیت پر آنچ آتی ہے۔  اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر انسانی حقوق کو سیاسی اہداف کے لئے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کو، بعض خود مختار ممالک پر حملہ کرنے اور نقصان پہنچانے کے لئے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے اور اس طرح ان ملکوں کے داخلی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی اس رپورٹ کو سیاسی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے جس میں ایران سے متعلق انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل کو اقوام متحدہ کی تاریخ کا سب سے کمزور سیکرٹری جنرل قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 361905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش