0
Tuesday 25 Mar 2014 07:15

علما مساجد پر قبضے اور قتل غارت کی بجائے تعلیم کے میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں، احسن اقبال

علما مساجد پر قبضے اور قتل غارت کی بجائے تعلیم کے میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بند ی احسن اقبال نے کہا ہے کہ علما مسجدوں پر قبضے کی دوڑ اور قتل و غارت کی بجائے علم کے میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں۔ 11/9 کے بعد اسلام کے حوالہ سے جو شرمساری ہے اس سے نکلنا چاہیے۔ اپنی عقل و دانش کو استعمال کرتے ہوئے زندگی کو بہتر بنانا چاہیے۔ وہ پرسٹن یونیورسٹی میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انگریزی میں نصاب کرکے تعلیم سے جدت ختم کر دی، تعلیم دونوں زبانوں میں ہونی چاہیے۔ سائنس اس بات تک پہنچ چکی ہے کہ زمین کا آغا ز ایک نقطے سے ہوا تھا اور یہ ہی چیز اللہ کی گواہی دیتی ہے۔ دنیا کے کسی بھی علم کو دیکھ لیں اس کے بنیادی قوانین مسلمانوں کے ہیں۔ علما مساجد پر قبضے کی دوڑ اور قتل غارت کی بجائے تعلیم کے میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں۔ اللہ تعالی نے نبی کریم (ص) کو قرآن کی صورت میں علمی معجزہ دیا، ہمیں قرآن کو سیکھنا چاہیے۔ درایں اثنا تقریب کے دوران یونیورسٹی کے اساتذہ طلبا کو باہر سے روکتے رہے اور انہیں پکڑ پکڑ کر بٹھاتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 365495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش