0
Sunday 30 Mar 2014 10:25

پشاور میں موسم گرم ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

پشاور میں موسم گرم ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں موسم گرم ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آچکے ہیں۔ نواحی علاقوں میں بھی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ جہاں مسلسل چار سے پانچ گھنٹے تک بجلی نہیں ہوتی۔ تاجر برادری کے کاروبار پر شدید منفی اثرات مرتب ہونے کے علاوہ بجلی نہ ہونے سے ٹیوب ویلوں کی بندش پانی کی قلت کا باعث بن رہی ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بدستور 8 سے 10 گھنٹے ہے جبکہ نواحی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی بند رکھی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 367347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش