0
Saturday 19 Apr 2014 09:06

الیکشن بائیکاٹ مہم پہلی ترجیح ہے، سید گیلانی

الیکشن بائیکاٹ مہم پہلی ترجیح ہے، سید گیلانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) گروپ کے سید علی گیلانی نے ہند نوازوں کی الیکشن ریلیوں کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کرنے والے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن عمل میں حصہ لینے والے تمام لوگ بھارت کے ظلم کی کلہاڑی کے دستے ہیں اور یہ مظلوم کشمیریوں کے کاز اور مفاد کے دشمن ہیں ۔انہوں نے الیکشن کا بائیکاٹ مہم چلانے والی تمام ازادی پسند جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت الیکشن بائیکاٹ مہم ان کی پہلی ترجیح ہے اور تمام حریت پسندوں کو اس مہم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اپنی رہائش گاہ پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے واضح الفاظ میں کہا کہ جموں و کشمیر کی ہند نواز پارٹیوں میں ہمارے نزدیک ذرہ بھی فرق نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اس بات سے کوئی فرق پڑتا ہے کہ دہلی کے سنگھاسن پر کونسی پارٹی قبضہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ہم بہت آزما چکے ہیں اور اس پارٹی کی قیادت نے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کا وفا نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 374355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش