0
Tuesday 29 Apr 2014 13:42

تحفظ پاکستان آرڈیننس متنازعہ بل، انسانی حقوق کے یکسر منافی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

تحفظ پاکستان آرڈیننس متنازعہ بل، انسانی حقوق کے یکسر منافی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس ایک متنازعہ بل ہے، جو انسانی حقوق کے یکسر منافی ہے۔ اس کے پاس ہونے کی صورت میں پاکستان ایک سیکورٹی ریاست بن جائے گا۔ اب تک بل پاس ہی نہیں ہوا ہے۔ سیکورٹی ادارے کھلے عام چادر و چار دیواری کو پامال کر رہے ہیں جبکہ پاس ہونے کی صورت میں تو انہیں قانونی اختیار مل جائے گا اور وہ مزید بلارکاوٹ شہریوں کے انسانی حقوق کو پامال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ گدرکے موقعہ پر سوراب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ٹھوس ثبوت اور دلائل کے بنیاد پر مذکورہ متنازعہ بل کی مخالفت کرکے اس میں ترمیم بناکر پیش کی ہے لیکن بل قائمہ کمیٹی کے سپرد ہونے کے بعد ہماری ترمیم بھی اب کمیٹی کے پاس ہے۔

خبر کا کوڈ : 377348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش