0
Thursday 29 May 2014 12:00

ماضی کی حکومتوں کیوجہ سے کوئٹہ کے شہری عذاب میں مبتلا ہیں، نواب ایاز خان جوگیزئی

ماضی کی حکومتوں کیوجہ سے کوئٹہ کے شہری عذاب میں مبتلا ہیں، نواب ایاز خان جوگیزئی

اسلام ٹائمز۔ پشتونخوامیپ کے رہنماء نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے عوام اور کوئٹہ شہر کے باسیوں کیلئے اچھی اور بہتر حکومت دینے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے رہنماؤں صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفٰی خان ترین، صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ، صوبائی مشیر جنگلات و لائیو سٹاک عبیداللہ جان بابت، صوبائی اسمبلی کے اراکین سید لیاقت آغا، نصراللہ خان زیرے، نیشنل پارٹی کے نیاز بلوچ، پشتونخوامیپ کے سید قادر آغا، خوشحال خان کاسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر کوئٹہ کے منتخب کونسلروں کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ صوبائی دارالحکومت کی بہتری کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سطح پر بہتر نمائندگان کا انتخاب کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ماضی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سطح پر بننے والی ضلعی حکومتوں نے اس شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کیا۔ آج کوئٹہ کے شہری ہر لحاظ سے وبال جان میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جب کہ صوبائی سطح پر بھی ایسی پارٹیوں کی حکومت ہے جو اس شہر اور صوبے کے عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور ایک پاک ماضی کی تاریخ رکھتی ہیں اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر وزیراعلٰی صاحب کی قیادت میں متحد ہوکر اس شہر کو اس تباہی و بربادی سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہیں۔ ہم اپنے تمام کونسلروں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے حلقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئٹہ شہر کی صفائی کیلئے صوبائی حکومت نے فی الفور کثیر رقم کا اجراء کیا ہے اور ساتھ ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشینری کیلئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری رویہ اور طرز عمل کا یہ تقاضا ہے کہ اکثریتی ارکان کو میئر اور ڈپٹی میئر بننے کا موقع دیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ آج میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اکثریتی ارکان حاضر ہیں۔ جس سے یہ بات عیاں ہے کہ جلد ہی کوئٹہ شہر میں ایک اچھی شہری حکومت قائم ہو جائیگی۔

خبر کا کوڈ : 387366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش