0
Sunday 29 Jun 2014 23:14

سالانہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 25 فیصد رقم مختص کی گئی ہے، نصراللہ زیرے

سالانہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 25 فیصد رقم مختص کی گئی ہے، نصراللہ زیرے
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے گورنمنٹ مڈل سکول سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک نمبر 5 میں طلباء میں سکالرشپ کی تقسیم اور سکول کے مختلف کلاس رومز کے دورے کے دوران سکول کی مجموعی تعلیمی کارکردگی اور طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے پرنسپل اور استاتذہ کرام کی محنت و لگن سے ہر سال سکول کے طلباء سالانہ امتحانات اور دیگر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔ حکومت اس قسم کے سکولوں کے اساتذہ و طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی۔ کیونکہ گورنمنٹ سکولز میں اور بالخصوص مذکورہ سکول میں حلقہ پی بی 5 کے اکثر پسماندہ اور غریب طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل حاجی عبدالمنان کاکڑ، مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین عبدالسلام بڑیچ، پارٹی کے علاقائی سیکرٹری جمشید خان دوتانی اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سکول کے درجنوں طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے سکول میں جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور سکول کے طلباء کیلئے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کیلئے واٹر کولرز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے اور 2014ء-15 کے سالانہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 25فیصد رقم رکھی گئی ہے۔ جس سے یہ بات عیاں ہے کہ حکومت ہر حالت میں تعلیم کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ کے ممبران اسمبلی نے کم و بیش 10 ہزار طلباء و طالبات میں کروڑوں روپے ایم پی اے سکالر شپ کی مد میں صاف و شفاف طریقے سے تقسیم کئے ہیں اور اسی طرح تمام حلقوں میں سکولوں میں مسنگ فیسلیٹیز، ایڈیشنل کمروں، سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے رکھے گئے، جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پشتونخوامیپ ہر حالت میں سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی حاضری کو ممکن بنانے، نقل کے ناسور کے خاتمے اور طلباء کو تعلیمی سہولیات پہنچانے کی ہرممکن کوشش کریگی۔
خبر کا کوڈ : 396126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش