1
0
Tuesday 8 Jul 2014 09:52
دونوں لڑکیوں سے رابطہ ہے، برطانوی پولیس

جڑواں برطانوی بہنیں داعشی شرپسندوں کی جنسی تسکین کے لئے شام روانہ

جڑواں برطانوی بہنیں داعشی شرپسندوں کی جنسی تسکین کے لئے شام روانہ
اسلام ٹائمز۔ دو برطانوی جڑواں بہنوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ داعش کی صفوں میں شامل اپنے بھائی کے ساتھ ملکر لڑنے کے لیے استنبول کے راستے شام روانہ ہوچکی ہیں۔
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" نے گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں لڑکیاں مانچسٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے استنبول کے لئے روانہ ہوئیں۔ سفر کے آغاز سے ابتک لڑکیوں کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہے۔
مانچسٹر پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کا بھی دونوں لڑکیوں کے ساتھ رابطہ ہے، مگر انہوں نے اپنے والدین کی وطن واپسی پر مبنی درخواست ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان 10 سال قبل برطانیہ میں آکر آباد ہوا تھا۔
اخبار کے مطابق یہ بات معلوم نہیں ہوسکی کہ سولہ برس کی ان دونوں لڑکیوں نے سفر خرچ کا انتظام کیسے کیا۔ حکام یہ قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ شام میں جہادی عناصر نے ان لڑکیوں کو انٹرنیٹ پر ورغلایا اور پھر ان کا سفر خرچ ادا کیا۔
برطانوی میڈیا سے بات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی جہاد میں شرکت کے بجائے انہیں جہاد النکاح کراکر جنگجووں کی بیگمات بنائے جانے کا امکان زیادہ ہے۔ خیال رہے، اس سے قبل بھی سینکڑوں افریقی، دیگر عرب خصوصا مغربی خواتین نے ایسی ہی خود ساختہ جہاد کا حصہ بن کر داد شجاعت حاصل کی ہے۔

برطانوی سیکیورٹی ماہرین کے اندازے کے مطابق تقریبا 500 برطانوی شہریوں نے شام اور عراق کا رخ کیا ہے تاکہ وہ دہشتگردوں کی خود ساختہ ریاست کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی اعلان کردہ اسلامی خلافت کے لئے اپنی خدمات پیش کر سکیں۔ 
واضح رہے، شام، لبنان اور عراق میں بد امنی پھیلانے میں اسرائیل نواز ممالک خصوصا امریکہ اور برطانیہ ہی ملوث ہیں۔ انہی ممالک نے مصر کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا، شام اور عراقی حکومتوں کو ختم کرانے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ سعودی اور اسرائیل و امریکہ کے دیگر غیر جمہوری ممالک کو بچانے میں یہی لابیاں پیش پیش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

mubarak ho.Eid kar lo aish kar lo.
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش