0
Tuesday 8 Jul 2014 20:37

افغانستان میں خودکش حملے میں 6 نیٹو اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش حملے میں 6 نیٹو اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 6 نیٹو اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں خودکش حملہ آور نے شہری علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں نیٹو فورسز کے 6 اہلکاروں سمیت 2 افغان پولیس اہلکار اور 10 شہری ہلاک ہو گئے۔ خودکش حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا بھی جمع کر لیے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خودکش حملہ آور غیر ملکی فورسز کو ہی نشانہ بنانے آیا تھا جس کےدوران شہریوں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں تاہم کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 398156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش