0
Monday 21 Jul 2014 14:10

جعلی طریقے سے دوسروں کے نام الاٹ کی گئی زمینیں واپس ہونگی، جعفر خان مندوخیل

جعلی طریقے سے دوسروں کے نام الاٹ کی گئی زمینیں واپس ہونگی، جعفر خان مندوخیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو بلوچستان گوادر میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کارروائی کریگا۔ اس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اور تفصیلات بھی اکٹھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی کی جانب سے گوادر میں دشت و بیابان والی زمینوں کا 34 تا 35 لاکھ فی ایکڑ قیمت مقرر کرنے پر بھی محکمہ ریونیو بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے اس ریٹ کے متعلق پوچھ لیں جو انتہائی زیادہ ہے۔ ریٹ کے تعین کیلئے ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی جائیگی تاکہ حکومت بلوچستان کو اربوں روپے کے نقصان سے بچایا جا سکے۔ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم گوادر میں عوام کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ وہاں پر عوام کو انصاف ملے گا۔ جو زمینیں جعلی طریقے سے دوسروں کے نام الاٹ کی گئی ہیں وہ زمینیں واپس ہونگی کیونکہ اس میں کافی غبن ہوا ہے۔ جعفر مندوخیل نے کہا کہ سینئر ایم بی آر سمیت دیگر ذمہ دار حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گوادر میں ڈی سی کی جانب سے 35 لاکھ فی ایکڑ زمین کے ریٹ مقرر کرنے کے مسئلے کا جائزہ لیں اور اس کا حل نکالیں بلکہ یہ مسئلہ انتہائی شفاف انداز میں حل کیا جائے۔ جس میں سارا عمل واضح ہو اور کوئی بھی اس پر انگلی نہیں اٹھا سکے۔ ہم اس معاملے پر غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ میرے دور میں کسی غفلت اور غبن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 400585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش